the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ممبئی میں کھیلے جانے والے چوتھے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن انڈیا نے انگلینڈ کی برتری ختم کر دی ہے، جب کہ انڈین کپتان وراٹ کوہلی نے ایک اور سینچری بنا لی ہے۔اس اننگز کے دوران جب کوہلی کا سکور 55 رنز تک پہنچا تو وہ انگلش بلے باز جو روٹ کو پیچھے چھوڑ کر 2016 میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے بلےباز بن گئے۔وراٹ کوہلی 87.64 کی اوسط سے 2450 سے زائد رنز بنا کر 2016 کے کامیاب ترین بلےبازوں کی فہرست کی چوٹی پر پہنچ گئے ہیں۔ جو روٹ 2399 رنز بنا کر دوسرے، جب کہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 2186 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر



موجود ہیں۔ اب سے تھوڑی دیر قبل تک انڈیا نے انگلینڈ کے 400 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 405 رنز بنائے تھے اور اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ کوہلی 123 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔ انڈیا کی جانب سے مرلی وجے اور چیتیشور پجارا نے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔ دونوں بیٹسمیوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 146 رنز کی شراکت قائم کی۔ میزبان ٹیم نے جانب سے مرلی وجے نے دس چوکوں اور چین چھکوں کی مدد سے 136 رنز بنائے۔مہمان ٹیم کی جانب سے اب تک معین علی نے دو جب کہ عادل رشید اور جیک بال نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.